کھلاڑیوں اور مستحق افراد کوامدادی سامان کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، نوا ب خان

کھلاڑیوں اور مستحق افراد کوامدادی سامان کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، نوا ب ...

  

سوات (اے پی پی) تحریک انصاف کے مقامی رہنما سابق رکن تحصیل کونسل سوات و ہمدرد فاونڈیشن مانیار کے جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ہمدرد فاونڈیشن مانیار نے کورونا وائرس کے باعث کھلاڑیوں اور مستحق افراد کو خوراک اور ضروریات زندگی کا سامان جلد از جلد تقسیم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں تاکہ مانیار کی ضرورت مند افراد باآسانی اپنی روز مرہ کی زندگی گزار سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہمدرد فاونڈیشن مانیار کی ایمرجنسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

  اجلاس کی صدارت فاونڈیشن کے صدر امیر زیب خان نے کی، حاجی نواب خان مانیار فٹ بال کلب کے صدر بھی ہیں نے بتایاکہ کورونا وائرس کے باعث اجلاس میں اراکین کی رائے ویڈیو لنک کے ذریعے بھی لی گی، اجلاس میں خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان اور نقد رقوم تقسیم کرنے کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر رکن کی رائے کا احترام کرتے اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ مانیار کے ضرورت مند افراد میں جلد از جلد خوراک کا سامان تقسیم کیا جائے، حاجی نواب خان نے بتایاکہ ہمدرد فاونڈیشن کے ارکان اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز جمع کر کے ہر سال رمضان المبارک میں مستحق افراد کو خوراک اور روز مرہ ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کرتے ہیں جن میں آٹا، گھی، چاول، دالیں، صابن اور روز مرہ کی ضروریات زندگی کا سامان شامل ہوتا ہے لیکن اس سال ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث اس مشکل حالات میں رمضان المبارک کی بجائے ابھی سے سامان تقسیم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے باعث عوام اور کھلاڑی کو گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتتاطی تدابیر پر عمل کرنے بھی کی اپیل کی ہے، اجلاس میں صدر امیر زیب جان، جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان اور فنانس سیکرٹری ایاز خان کے علاوہ دیگر ممبران میں شامل فضل عظمت اور حکیم خان نے شرکت کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -