احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کھلاڑی کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں، ینشاسلطان

احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کھلاڑی کرونا وائرس سے بچ سکتے ہیں، ینشاسلطان

  

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنشنل نیٹ بال کی کھلاڑی نیشا سلطان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سے ہماری زندگیاں متاثر ہو کر رہ گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس صورت حال اور مشکل وقت میں ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ گذشتہ روز اپنے ویڈیو پیغام انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کو کورونا وائرس کی وباء نے اپنی لیپٹ میں لیا ہوا اور میری کھلاڑیوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود اپنا اور گھر والوں کا خیال رکھیں اور اپنے بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلیں دیں تاکہ اس وباء سے بچا جا سکے۔ گلگت بلتستاں سے تعلق رکھنے والی اور کراچی میں مقیم خاتوں کھلاڑی نیشا سلطان نے کہاکہ ہم نے اپنے آپ اور اپنے گھر والوں کو کورونا وائرس کی وباء سے بچانا ہے حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وبائی بیماری کورونا وائرس نے ہمارے گراؤنڈ ویران کردیئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہم اس عالمی وباء کو شکست دے کر اپنے کھیل کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرکے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -