بجلی پیدا کرنیوالی مشینری کی درآمد میں 103فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) فروری 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمد میں 106.23 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 22.8 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ جنوری 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 11.05 ارب روپے رہا تھا، اس طرح جنوری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 11.75 ارب روپے یعنی 106.23 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔