یو ایم ٹی طلبا کو آن لائن معیاری تعلیم مہیا کر نے میں سر فہرست

یو ایم ٹی طلبا کو آن لائن معیاری تعلیم مہیا کر نے میں سر فہرست

  

لاہور (پ ر) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت پاکستان کی جانب سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔موجودہ حالات میں یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے تمام تعلیمی شعبہ جات نے 16 مارچ 2020 سے طلبا ء کیلئے میعاری تعلیم کی فراہمی کو بیک وقت 120آن لائن کلاسسز، ڈیجیٹل ہینڈآؤٹس اور ویڈیو لیکچرز کے ذریعے یقینی بنایا ہے تاکہ طلباء کاسمیسٹر مقررہ مدت میں مکمل ہو سکے، اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ طلباء کو گھر پر بمنی اسائنمنٹس بھی دے رہے ہیں تاکہ انکا تعلیی حر ج نا ہو سکے۔ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی آن لائن کلاسسز کے ذریعے مستقبل کے لیڈرز کو معیاری تعلیم مہیا کرنے میں سرِ فہرست ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے آن لائن کلاسسز کا اجراء ایک بڑا چیلنج ہے لیکن کچھ ہی دنوں میں یو ایم ٹی نے اس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے یو ایم ٹی کنیکٹیڈ ڈیپارٹمنٹ اور یو ایم ٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے یو ایم ٹی لاہور اور سیالکوٹ کیمپس کے 900 سے زائد وزٹنگ اور پرماننٹ فیکلٹی ممبران کو آن لائن کلاسسز کے حوالے سے خصوصی تربیت دی ہے۔

صدر یو ایم ٹی نے تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبران کو 2,700 کورسسز میں ریجسٹرڈ 25,000 یو ایم ٹی کے شاہینوں کو آن لائن کلاسسز کے ذریعے میعاری تعلیم کی فراہمی کی کاوش کو خوب سراہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے یو ایم ٹی ملک و قوم کیلیئے ایک پڑھا لکھا معاشرہ قائم کرنے میں مثبت کردار ادا کر ہی ہے اور ایسے ملکی معاشی ترقی کے ساتھ پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیمی نظام کو بھی فروغ ملے گا۔

ابراہیم حسن مراد کا مزید کہنا تھا کہ یو ایم ٹی اپنے طلبا ء کے ساتھ ساتھ کسی بھی دوسری یو نیورسٹی کیلیئے آن لائن کلاسسز اور ٹیکنالوجی کی رہنمائی کے وسائل مہیا کر رہا ہے۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان کو آ ن لائن کلاسسز کو یقینی بنانے کیلئیے پاکستان کے تمام علاقوں میں فری انٹر نیٹ کی سہولت کو یقینی بنانے کیلیئے ضروری اقدامات بھی کرنے چاہیئں۔

مزید :

کامرس -