حکومت سفید پوش افراد کی دل کھول کر مدد کرے،سائرہ
لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثرہو اہے لیکن حکومت کی جانب سے اس طبقے کی مدد کیلئے کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ ہمیں مستحق لوگوں کی مدد کے لئے دوسرے لوگوں کو ترغیب دینی چاہیے لیکن آج کل مدد کرتے ہوئے فوٹو سیشن اور ویڈیوز بنانے کا جو طریقہ اختیار کیا جارہا ہے وہ قطعی درست نہیں۔ کسی سے مدد طلب کرنا یا وصول کرنا اتنا آسان نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں، جو شخص غربت کے نام پر امداد وصول کر رہا ہوتا ہے کوئی اس کے اندر جھانک کر دیکھے توانسان کا دل پھٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ سفید پوش طبقے کے لئے کسی پروگرام کا اعلان کریں۔
بیشک ان کے لئے محدود رقم کی قرضہ سکیم لائی جائے جو ان سے بغیر سود اقساط میں واپس لئے جائیں۔