والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی،آئمہ بیگ

والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی،آئمہ بیگ
 والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی،آئمہ بیگ

  

لاہور (فلم رپورٹر) نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ اگر مجھے اپنے والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی،والدہ کی نسبت میرے والد نے مجھے گائیکی میں مجھے بھرپور سپورٹ حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئمہ بیگ نے کہا کہ میں ایک بڑی گلوکارہ کے طور پر اپنا نام اور مقام بنانا چاہتی ہوں اور میرا سفر ابھی ادھورا ہے اور اس کی تکمیل کے لئے میں بھرپور محنت کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری توجہ صرف گلوکاری کی طرف مرکوز ہے اور شاید یہی میری پہلی ترجیح بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بھرپور جذبے او رلگن سے کام کر رہی ہوں اور مجھے قوی امید ہے کہ ایک دن میر انا م بھی بڑے گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہوگا۔

مزید :

کلچر -