فروہ خان کا کورسونگ”میرے پاس تم ہو“ 3 اپریل کو ریلیزہوگا

  فروہ خان کا کورسونگ”میرے پاس تم ہو“ 3 اپریل کو ریلیزہوگا
   فروہ خان کا کورسونگ”میرے پاس تم ہو“ 3 اپریل کو ریلیزہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)کینیڈا میں مقیم معروف گلوکارہ فروہ خان کا کورسونگ”میرے پاس تم ہو“3 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو سٹوڈیو24 سے سوشل میڈیا اور آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔اس گانے کی کمپوزیشن نوید نوشاد نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری خلیل الرحمان قمر کی لکھی ہوئی ہے اس گانے کی مکس ماسٹرنگ حسن بادشاہ اورراحیل مرزا نے کی ہے جبکہ اس کی ریکارڈنگ فرخ عابدسٹوڈیوکینیڈا میں کی گئی ہے۔
۔اس کی پروڈکشن پہچان پرموشنزکینیڈا اور ریڈ میڈیا سرکل کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران فروہ خان نے بتایاکہ اس گانے کو معروف گلوکار راحت فتح علی خاں نے ایک ڈرامہ سیریل کے لئے تھیم سونگ کے طور پر گایاتھا جس نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ میں نے اسے کوورسونگ کے طور پر گایا ہے۔فرو ہ خان نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس کور سونگ کو بے حد پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -