ایل ڈبلیو ایم سی کے قرنطینہ سینٹرز میں صفائی کے خصوصی انتظام

ایل ڈبلیو ایم سی کے قرنطینہ سینٹرز میں صفائی کے خصوصی انتظام

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجا ب کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ سینٹرز کالا شاہ کاکو اور ایکسپو سینٹر لاہور میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جار ہے ہیں۔اس سلسلہ میں قرنطینہ سینٹرز کے اندرونی اور بیرونی حصے کی خصوصی صفائی ستھرائی پر ورکرز کے ساتھ سوپروائزر بھی معمور ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے جاری قرنطینہ سینٹرز میں صفائی ستھرائی کے تمام تر اقدامات کی نگرانی متعلقہ مینجر آپریشنز خود کررہے ہیں۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایل ڈبلیو ایم سی بھی صف اول میں ہے، شہریوں کوصفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا محکمے کی اولین تر جیح ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ اور پھیلاؤ کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کررہی ہے جن میں کوڑے کرکٹ کو بروقت اٹھانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ، شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے یکساں معیار کر برقرار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل شہر کی شاہراہوں، اہسپتالوں، بس سٹاپس اور فٹ پاتھوں کی ڈس انفیکٹنٹ کے ساتھ دھلائی شامل ہے۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر سینٹری ورکرز کو کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے صابن تقسیم کیے گئے اور ہدایات جاری کی گئیں کہ ورکرز باقاعدگی سے مہیا کردہ صابن سے ہاتھ دھوئیں۔اسکے علاوہ ایل ڈبلیو ایم سی سینٹری ورکرز کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ماسکس، گلوز اور صابن سمیت دیگر حفاظتی سامان بھی دیا گیا ہے۔ایم ڈی یل ڈبلیو ایم سی کاکہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کرونا وائرس کے خلاف اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ورکرز ادارے کا اساسہ ہیں اور انکی صحت اور کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔مزید ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کر رہا ہے اورایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی سمیت محکمے کی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں کے دورے بھی کئے جارہے ہیں۔شہر یوں سے بھی اپیل ہے کہ ادارے کے ساتھ خصو صی تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کوڑے دان میں ڈالیں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -