550بیواؤں کے گھر ایمرجنسی راشن پیکیج پہنچا دیا،ذکر اللہ مجاہد

550بیواؤں کے گھر ایمرجنسی راشن پیکیج پہنچا دیا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے 550 معاشرے کی با ہمت خواتین بیوگان کے گھر کورونا ایمرجنسی ریلیف راشن پہنچایا ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ملک و قوم پر اس مشکل وقت میں فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ شہر بھر میں 650 سے زائد الخدمت کمیٹیوں کے رضا کار مستحقین کے گھر اینٹی کورونا سامان، کھانا، سبزیاں اور خشک راشن پہنچانے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور گلبرگ میں شہر کے یتامٰی و بیوگان میں کورونا ایمرجنسی ریلیف راشن کی فراہمی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

 اس موقع پر تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔  ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب زیادہ سفید پوش اور دیہاڑی دار دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔موجودہ صورتحال میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور شہر کے مستحق 40 ہزار گھرانوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کرچکی ہے اورگلی محلے کی سطح پر  الخدمت کمیٹیاں جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومتی اداروں کے ورکرز تک ماسک اور سینیٹائزر کی فراہمی شروع کر دی ہے۔جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن محدو وسائل وسیع خدمت خلق کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ مخیر حضرات کے شکرگزار ہیں کہ ان کے تعاون سے یہ سب ممکن ہو پارہا ہے۔ابھی بہت سے ضرورت مند امید بھری نظروں سے ہمیں دیکھ رہے ہیں اس تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اہل خیر اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ قوم پر اس مشکل گھڑی میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے دست و بازو بنیں۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دیہاڑی دار اور مستحق افراد کے علاوہ معاشرے کی باہمت بیوگان خواتین تک بھی راشن کی  فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -