کرونا سے بچنے کیلئے عوام گھروں تک محدود ہو جائیں،اصغر مجید

کرونا سے بچنے کیلئے عوام گھروں تک محدود ہو جائیں،اصغر مجید

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء اصغرمجید گجومتہ نے کہاہے کہ لوگ کرونا وائرس کوسنجیدہ لیں اوراحتیاطی تدابیر اپنائیں کچھ دن کیلئے اپنے آپ کوگھروں تک محدودکرلیں زندگی ہوگی توکاروباربھی چل جائیں گے سادگی اختیارکریں اوردوسروں کابھی خیال رکھیں بے شک اللہ پاک رزق دینے والاہے وہ کسی نہ کسی بہانے راشن بھیج دے گااناڑی حکومت سے زیادہ اُمیدیں وابستہ کرنے سے مایوسی مزیدپھیلے گی لہٰذااللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مانگیں اورصبروشکرسے کام لیں کرونا وائرس صرف پاکستان کانہیں پوری دنیاکامسئلہ ہے ایسے حالات میں جولوگ دوسروں کے متعلق سوچتے اورمددکرتے ہیں یقینااللہ انہیں اجرعظیم عطاکرے گا۔

آج پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی توچندہ مانگنے کی بجائے فوری طورپرامدادپہنچتی اورمنافع خوروں کونکیل ڈالی جاتی پرافسوس کہ اناڑی حکمرانوں نے غریب عوام کومنافع خور مافیاکے حوالے کردیا کیاوزیراعظم بتاسکتے ہیں کہ ہمیشہ گلی کے بچوں کی طرح منافع خوروں کو دھمکی ہی کیوں دیتے ہیں کاروائی کیوں نہیں کرتے کس نے اورکیوں روکاہے انہیں کاروائی کرنے سے؟غریب کاجینامشکل ہوگیاحکومت منافع خورمافیاکوفوری نکیل ڈالے عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے علاقے میں موجودپاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سے رابطہ کرکے اپنے اردگردغریب اورمستحق لوگوں کی نشاندہی کریں تاکہ بروقت راشن فراہم کرکے اُن کی مشکلات دورکرنے کی کوشش کی جائے ہمیں مل کراس وباء کامقابلہ کرناہے اللہ پاک کے حکم سے جلدمصیبت ٹل جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -