وزیر اعلیٰ امداد ی پیکیج سے گھر بیٹھے ریلیف ملے گا،ظہیر عباس

وزیر اعلیٰ امداد ی پیکیج سے گھر بیٹھے ریلیف ملے گا،ظہیر عباس

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ  پنجاب  امداد پیکیج کا آغاز کردیا گیاہے، غریب اور مستحق افراد آن لائن اندراج کرائیں گے اور انہیں گھر بیٹھے امداد ملے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر  جوآج لائن طریقہ اپنایا گیا ہے  وہ حکومت کا احسن اقدام ہے، لوگوں کو  امداد لینے کیلئے بیبنکوں کے باہر لمبی قطاریں لگانا پڑیں گی نہ دفاتر کے دھکے کھانا پڑیں گے گی۔جنرل سیکریٹری میاں اکرم عثمان نے کہا کہ لاہور میں ہر مستحق شخص تک امداد پہنچائی جائے گی، امداد کی تقسیم کا عمل انتہائی شفاف ہو گا۔

سیکریٹری اطلاعات فرید منیر نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کی مدد کے لئے دس ارب روپے کی رقم مختص کی ہے وہ تمام افراد اپلائی کر سکتے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور جن کی آمدن انتہائی کم ہے۔حکومت کے اس اقدام سے  پچیس لاکھ گھرانے مستعفید ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -