اپوزیشن،حکمرانوں کو درست سمت دکھا رہی ہے،پیر اشرف

  اپوزیشن،حکمرانوں کو درست سمت دکھا رہی ہے،پیر اشرف

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن لاہور ڈویثرنل کے جنرل سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی پیرمحمداشرف رسول نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے ملک کے نازک حالات میں نااہل اور نالائق حکمران موجودہ حالات میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے میں لگی ہوئی ہے، مگر اپوزیشن سیاست نہیں چمکارہی بلکہ نااہل حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے درست سمت دیکھارہی ہے، حکمران صرف اعلانات پر اکتفا کرنے کی بجائے روزگار سے محروم ہونے والوں کیلئے عملی طور پر کچھ کریں۔ مگر حکومتی پیکج ناکافی ہونے سے غریب اور مزدور طبقہ پریشان ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان بھی موجود تھے، ایم پی اے پیرمحمد اشرف رسول نے کہا حکومت ناقص پالیسوں پر عمل پیرا ہے۔

 اس سے آنے والے دنوں میں مشکلات میں مزیداضافہ ہوتانظر آرہاہے، قائدحزب اختلاب میاں شہباز شریف حکومت کو اس سے واضح طور پر آگاہ کررہے ہیں، موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن تفریق کی بجائے ایک قوم بن جائے قیادت کی ہدایت پر عوام کی خدمت کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں اور رہنماوں اور کارکنان نے حفاظتی تدابیر کو یقینی بناتے ہوئے اپنے اپنے علاقے میں متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کروناوائرس کیلئے  نااہل حکمرانوں نے بروقت اقدامات میں کوتاہی کی جس کی وجہ سے کروناوئرس پھیل گیا، کروناوائرس کو ایک ماہ کا عرصہ ہونے کو ہے، لیکن حفاظتی انتظامات ناکافی ہے، جس سے ملک میں کروناوائرس تیزی سے بڑھ رہی ہے۔حکومت نے لاپرواہی اور بے احتیاطی سے کام لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -