صحت کارڈ ڈرامہ کے بعد راشن کارڈ بنائے جا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

صحت کارڈ ڈرامہ کے بعد راشن کارڈ بنائے جا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گالم گلوچ بریگیڈ کو ٹائیگرفورس کا نام دے دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سیاستدانوں اور صحافیوں کو گالیاں دینے والے اب بیروزگار افراد کے گھروں میں راشن تقسیم کرینگے۔تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز گھروں میں چھپ گئے ہیں۔حکومتی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بیروزگار افراد نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔صحت کارڈ کے فلاپ ڈرامے کے بعد اب راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ عمران اور بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ وفاق میں عمران خان کی اور پنجاب میں عثمان بزدارکی کوئی سننے کو تیار نہیں۔اگر این ڈی ایم اے جیسا ادارہ نہ ہوتا تو کرونا خوفناک حد تک پھیل چکا ہوتا۔

عمران حکومت کرونا کے خاتمے کی بجائے لاک ڈاؤن پر دن رات کام کررہی ہے۔وزیراعظم لاک ڈاؤن کے مخالف اور وزراء لاک ڈاؤن کے حامی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا اقوام متحدہ نے بھی پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کی وارننگ جاری کردی ہیں۔لیکن عمران حکومت پھر بھی ٹس سے مس ہونے کا نام نہیں لے رہی۔عمران خان اپنی پوری زندگی چندہ مانگتے گزار دی ہے۔ایٹمی ملک کا سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان کی چندہ مانگنے کی عادت ختم نہیں ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -