مشکل گھڑی میں اپوزیشن پر تنقید درست نہیں،عزیز الرحمن چن

مشکل گھڑی میں اپوزیشن پر تنقید درست نہیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو پس پشت ڈال رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں بھی اپوزیشن جماعتوں پر تنقیدی حربے استعمال کر رہی ہے ملک اس وقت باہمی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا اس وقت ہر فرد کو متحد کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حکمران اپوزیشن پر تنقید کو ہی اپنی کارکردگی تصور کر رہے ہیں حکومت کے پاس وقت بہت کم ہے اور کرنے کو بہت کچھ ہے۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی بہت دیر کی اگر وقت پر لاک ڈاؤن ہو جاتا تو موجودہ صورت حال یکسر مختلف ہوتی۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی تمام تر توانائیں عوام کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے صرف کر رہی ہے اور عوام کو ہر طرح سے سہولت پہنچانے میں پیش پیش ہے انشاء اللہ عوام اس مشکل گھڑی سے بہت جلد چھٹکارہ پا لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -