شہری لاک ڈاؤن پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنائیں
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر اتحاد گروپ بانوبازار انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں لاک ڈاؤن پر شہری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ گھروں سے باہر نہ خود نکلیں اور نہ ہی بچوں کو نکلنے دیں۔ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس موذی وبا سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔