محکمہ شہری دفاع انسداد کرونا مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہے،عرفان علی

محکمہ شہری دفاع انسداد کرونا مہم میں بھرپور حصہ لے رہا ہے،عرفان علی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سول ڈیفنس آفیسر لاہور عرفان علی نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس لاہور کا محکمہ کورونا وائرس کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں بھرپور حصّہ لے رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر قرنطینہ سنٹرز کالا شاہ کاکو، ایکسپوسنٹر اور رائیونڈ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ شہر کی تمام سبزی منڈیوں میں سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات میں حصّہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے 500رضاکار لاہور کے مختلف حصوں میں سینیٹائزر کے استعمال اور آگاہی مہم میں بھی حصّہ لے رہے ہیں جبکہ ڈ ی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز آفس اور دیگر دفاتر میں بھی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -