مارچ میں 327گرانفروش گرفتار،47کو جیل بھیجا گیا

مارچ میں 327گرانفروش گرفتار،47کو جیل بھیجا گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے مارچ کی پرائس کنٹرول کی  رپورٹ جاری کردی۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 7650 انسپکشنز کی گئیں،1054 خلاف ورزیاں سامنے آئیں،21 لاکھ 29 ہزار 500 روپے کے جرمانے، 288 مقدمات کا اندراج اور327 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے 47 افراد کو سیدھا جیل بھیجا گیا۔

  ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -