چوہنگ، نوسربازوں کا گروہ امدادی سکیموں کے فارم فروخت کرنے لگا

چوہنگ، نوسربازوں کا گروہ امدادی سکیموں کے فارم فروخت کرنے لگا

  

چوہنگ (ڈاکٹر ندیم آصف)مشکل کی اس گھڑی میں جہاں مخیر حضرات غرباء میں راشن تقسیم کر رہے ہیں وہاں چند بے حس لوگ وزیر اعظم ٹائیگر فورس اور وزیر اعلیٰ انصاف امداد فارم 20 سے 50 روپے میں فروخت کر رہے ہیں اور ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور تصدیق کے لیے 100 روپے بٹورے جا رہے ہیں یہ کام لاک ڈاؤن کے باوجود فوٹو کاپی کرنے والے فارم فوٹو کاپی کر کے 20 سے 30 روپے اور ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور تصدیق کروانے کے الگ سے چارج کر رہے ہیں۔فوٹوکاپی شاپس کے علاوہ چند ایجنٹ بھی یہ کام شروع کر چکے ہیں۔ چوہنگ میں دفعہ 144کی سرعام خلاف ورزی جاری ہے اور پولیس صرف دوکانیں بند کروانے کے وقت آتی ہے پورے دن گشت پرنہیں آتی۔پولیس کی عدم دلچسپی اور کارروائی سے سارا دن بازار بارونق رہتا ہے اور بغیر سیفٹی ماسک وغیرہ خرید وفروخت کا عمل جاری رہتا ہے۔ شاداب کالونی بازار میں وہ دکانیں بھی کھلتی ہیں جن کی اجازت نہیں۔عوام نے سادہ لوح لوگوں سے فارم فروخت کرنے اور سرعام دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -