ٹائیگر فورس کے نام پر خزانہ کی بندر بانٹ قبول نہیں،اورنگزیب برکی

ٹائیگر فورس کے نام پر خزانہ کی بندر بانٹ قبول نہیں،اورنگزیب برکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کورونا وباء کی آڑ میں اپنے چہیتے ورکروں کو ٹائیگر فورس کے نام پر سرکاری خزانے سے نوازنے کیلئے بندر بانٹ کا جو منصوبہ بنایا ہے اسے پوری قوم مسترد کرتی ہے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں۔وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم بنانے کے نام پر جو چنداہ اکٹھا کیا تھا پہلے اس کا حساب دیں جو اب کورونا وباء کیلئے ٹائیگر فورس کے نام پر اب قوم کو بیوقوف بنا کر اکٹھا کرنا چاہتے ہیں عوام انکا اصل چہرہ پہچان چکے اب وہ علی بابا اور چالیس چوروں کے بہکاوئے میں نہیں آئینگے۔
اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے نبٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے وزیراعظم اس مشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑئے ہونے کی بجائے لوٹ مار کا ارادہ کرکے مال اکٹھا کرنے جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ ٹائیگر فورس پی ٹی آئی کا سیاسی ونگ ہے جس پر قوم کو اعتماد نہیں پاک فوج کی سربراہی میں فنڈز اکٹھے کیئے جائیں۔پوری قوم گواہ ہے کہ اس موقع پر پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کیلئے سوچ رہی ہے اور اس سلسلے میں ہمارئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق وزیراعلی سندھ اپنی کابینہ کے ہمراہ عوام کی جان بچانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں پورئے ملک میں عوام کی امیدوں کا محور صرف پیپلز پارٹی بن چکی ہے۔ عمران خان کورونا وائرس کی وبا سے مال بنا کر اپنے مالی سہولتکاروں کو نوازنے کی منفی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس وباء سے متاثرہ غریب خاندانوں کی کفالت کیلئے راشن کی تقسیم اور مالی امداد کی زمہ داری پاک فوج کے سپرد کی جائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر انکے جان و مال کے مکمل تحفظ کی جنگ لڑئے گی۔