عوامی حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،کاشف اقبال

عوامی حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،کاشف اقبال

  

لاہور(پ ر)کروناوائرس ہمارے اخلاق،کرداراورایمان کی آزمائش ہے۔آزمائش کے وقت مسلمان اللہ سے رجوع کرتااپنے گناہوں پر نادم ہوتااورغریبوں ضرورتمندوں کی مدد کرتاہے۔کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں سے بچاؤکے لئے حکومت کی احتیاطی تدابیرپرعمل کرنابھی ضروری ہے۔ کروناوائرس سے سب سے زیادہ مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے۔اہل ثروت کافرض ہے کہ مشکل وقت میں ضرورتمندوں کویاد رکھیں۔ جب ہم مصیبت زدوں کے کام آئیں گے تواللہ آسمان سے ہمارے لئے رحمت،خیر،برکت اور رزق کے دروازے کھول دے گا ان خیالات کااظہار انجمن ناشران قرآن مجیدکے صدرکاشف اقبال نے کیا۔لہذایہ دعااحتیاط حفاظتی تدابیر اختیارکرنے گناہوں پرنادم ہونے کا وقت ہے۔

 ،اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے اورمصیبت زدہ بھائیوں کے کام آنے کاوقت ہے۔

۔جب ہم گناہوں پرنادم ہوں گے مصیبت زدہ بھائیوں کے کام آئیں گے تو اللہ ہمارے لئے آسمان سے خیروبرکت کے دروازے کھول دے گا اورہماری مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے گا۔انہوں نے کہاضروری ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی سختی سے پابندی کی جائے،اللہ پرتوکل کیاجائے اس بات پریقین اورایمان رکھاجائے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ اوراختیارمیں ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -