کرونا وائرس پوری دنیا کیلئے مشترکہ چیلنج ہے،قاری زوار بہادر

کرونا وائرس پوری دنیا کیلئے مشترکہ چیلنج ہے،قاری زوار بہادر

  

لاہور(پ ر) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں یہ اقوام عالم کا مشترکہ چیلنج ہے آج قومی یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے وطن عزیز کی پاک دھرتی ہم سب سے اتحاد،بھائی چارے اور غریب ہم وطنوں کے لئے خرچ کرنے کا تقاضا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح ا فوج‘ سینئرجونیئرڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف‘پولیس اور دیگر ادارے شاباش،تحسین اور سیلیوٹ کے حقدار ہیں جو کرونا کیخلاف آگاہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پسماندہ طبقات کا خیال رکھنا ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔

کسی بھی بحران میں قومی اتحاد ہی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے۔انہوں نے اہل ثروت اور مخیرحضرات اپنے غریب بھائیوں کی امداد کے لیے آگے بڑھیں اور ضرورت مندوں کا سہارا بنیں ہم اہل اسلام ہمیشہ قربانی کے جذبے سے سرشار رہے ہیں اورہر آزمائش کی گھڑی میں اپنے غریب بہن بھائیوں کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس موقع پر بھی ملک کے ہر طبقہ سے صاحب ثروت آگے بڑھیں اور بھوک و افلاک سے بلکتے ہوئے اپنے بہن بھائیوں اور ضرورت مندوں کی امداد کرکے اللہ رب العزت اور اس کے رسول? کو راضی کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -