کرونا کی آڑ میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنا غلط ہے،علماء

کرونا کی آڑ میں تبلیغی جماعت کو بدنام کرنا غلط ہے،علماء

  

لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے تبلیغی جماعت کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ان کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مذموم سازش اور بے بنیاد غلیظ پراپیگنڈہ کے ذریعہ کرونا وائرس کی آڑ میں تبلیغی جماعت جیسی غیر متنازعہ اور غیر سیاسی جماعت کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کی بلاجواز گرفتاریاں اللہ تعالی کو ناراض کرکے اس کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

جس کی وجہ سے تبلیغی جماعت سے وابستہ لاکھوں لوگوں ا ور دینی و مذہبی حلقوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جارہی ہے تبلیغی جماعت پوری امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کیلئے اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت اور رحمت ہے جس کی وجہ سے لوگ تیزی کے ساتھ ایمان و اعمال، نیکی و تقوی کی طرف آرہے ہیں اور یہ تبلیغی جماعت موجودہ حالات میں ہمارے اور بالخصوص نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے بلا جواز گرفتار تمام افراد کو فوری رہا اور ظلم و زیادتی کرنے والوں کو سزا دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -