ایچ ڈی ایف کی جانب سے ضروتمندوں میں راشن تقسیم

ایچ ڈی ایف کی جانب سے ضروتمندوں میں راشن تقسیم

  

لاہور(پ ر) ایچ ڈی ایف کی جانب سے مستحق اور ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مستحقین کو ریلیف پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لاہورمیں کروناوائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ادارہ ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے اپنے فیلڈ ایریا یونین کونسل 108کرول وار میں ضرورت مندوں، مستحقین اور اجرت پر کام کرنے والے افراد میں راشن تقسیم کیا۔ اس ضرورت کے موقع پر ادارہ ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن لاہور ریجن کے ٹیم لیڈر اکرام خان نے کہا کہ ادارہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گا اس میں راشن کی تقسیم ایک اہم قدم ہے اور آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمی مستحقین اور ضروتمندوں کے لئے کرے گا ہم مخیر افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں ضرورت مندوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -