وزیر اعظم ضد چھوڑ کر بلدیاتی نظام کو فوری طور پر بحا ل کریں،اشرف بھٹی

وزیر اعظم ضد چھوڑ کر بلدیاتی نظام کو فوری طور پر بحا ل کریں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشر ف بھٹی نے کہا ہے کہ جب ہمارے پاس بلدیاتی نمائندوں کا ایک بہترین نظام موجود ہے اور ہمارے وزیراعظم عمران خان اس کو اپنی ضد اور اناء کامسئلہ بنا کر اس کو بحال کرنے کی بجائے اس نازک مرحلے پر بھی اپنی پارٹی کے ٹائیگر فورس کو کامیاب بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی نظام کو بحال کردیا جائے تو وہ بہتر انداز سے اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور نچلی سطح پر کورونا کے خلاف جنگ بھی لڑ سکتے ہیں۔

مگر افسوس کی بات ہے کہ اس اہم موڑ پر بھی پی ٹی آئی سیاست چمکا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے دعوے کرنے والے تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز گھروں میں چھپ گئے ہیں اور وہ کورونا سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی بجائے سرکاری خزانے کی طرف دیکھ رہے ہیں وہ اب کیوں اپنی جیبوں سے غریبوں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا کام نہیں کررہے ہیں حکمران جماعت کے لوگوں کے گھروں کے باہر بیروگار افراد نے ڈیرے ڈال لیے ہیں صحت کارڈ کے فلاپ ڈرامے کے بعد اب راشن کارڈ کا بھی فلاپ ڈرامہ رچانے کی کوشش کی جارہی ہے وقت اور حالات نے ثابت کیا ہے کہ عمران اور بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں ہی ناکام ترین حکمران ثابت ہوئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -