ایک دوسرے سے دوری اختیار کرناوقت کا تقاضہ ہے،سعدیہ سہیل

ایک دوسرے سے دوری اختیار کرناوقت کا تقاضہ ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل ایک دوسرے سے کچھ عرصہ کے لئے دوسرے سے دوری اختیار کرنے سے ہی ہے اس لئے عوام سماجی میل جول کچھ عرصہ کے لئے منقطع کر دیں اللہ کا پاکستان پر خاص احسان ہے کوئی پاکستانی بھوک سے نہیں مرے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کرونا وائرس سے لڑنے کے لئے پُر عزم ہے اس سلسلہ میں سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات ضرورت مندوں کا خیال رکھیں۔

عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، حکومت غریب طبقے کو راشن کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کرونا سے بچاؤ کے لیے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -