حکومت سمال ٹریڈرز کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے

حکومت سمال ٹریڈرز کیلئے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ریلیف پیکج دینے کے ساتھ سمال ٹریڈرز اور ایسویسی ایٹ کلاس کیلئے بھی ریلیف دینے کا اعلان کرے۔ کرایوں، ملازمین کی تنخواہوں، بجلی کے بلز ودیگر اخراجات میں حکومت چھوٹے تاجروں کو بھی سہولت دے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی تاجر اتحاد پاکستان کا منشور اور نصب العین تاجروں کے حقوق کی فراہمی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -