شہری کرونا سے بچنے کیلئے ہاتھ ضرور دھوئیں،شیخ امتیاز

شہری کرونا سے بچنے کیلئے ہاتھ ضرور دھوئیں،شیخ امتیاز

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے کہا ہے کہ شہری کروناوائرس سے بچنے کے لئے ہاتھ ضرور دھوئیں لیکن پانی ضائع کرنے سے اجتناب کریں۔ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے شہر میں پانی کا استعمال30 سے 40 فیصد بڑھ گیا۔ شہری پانی کا استعمال احتیاط سے کریں اور پانی کے ضیاع سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ 20 سیکنڈ صابن کے استعمال کے دوران براہ کرم پانی کے نل کو بند رکھیں۔

شہریوں کی سہولت کے لئے واسا اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔زیر زمین پانی آنے والی نسلوں کی امانت ہے۔اس کو ضائع کرنے سے گریز کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -