وزیر اعظم کا گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہے،شیخ عبدالمتین

وزیر اعظم کا گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ خوش آئندہے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔گڈز ٹرانسپورٹ کھلنے سے ملک میں اشیائے خورونوش کی ترسیل اور فراہمی ہوسکے گی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی بروقت ضرورت کو پورا کرنے کیلئے گڈز ٹرانسپورٹس دن رات ملک وقوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔

 ۔ملک بھر میں انتہائی تشویشناک حالات میں قوم احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائے۔

اور غیر ضروری نقل وحمل سے مکمل اجتناب کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -