حکمرانوں کی ٹائیگر فورس نتا ئج نہیں دے سکے گی،محمود گورایہ

حکمرانوں کی ٹائیگر فورس نتا ئج نہیں دے سکے گی،محمود گورایہ

  

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) ضلعی تنظیم کے رہنما محمود اخترگورایہ نے کہا کہ حکمران سنگین حالات میں سیاست نہ کریں ٹائیگرفورس نتائج نہ دے سکے گی حکمران بلدیاتی اداروں کو عارضی طوربحال کریں موجودہ حالات میں بلدیاتی ادارے عوام کی بہترخدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا آج قوم کو اس سنگین صورتحال سے لڑنے اورحکومت کو ہراس فرد اورادارے سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھناہوگا جوقوم وملک کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتاہے یہ وقت سیاست کانہیں خدمت کاہے۔

اگرہم کروناوائرس سے ڈولتی کشتی کا منجدھارسے باہرلانے میں کامیاب ہوگئے تواس سے بڑی ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں ہے۔محموداخترگورایہ نے کہا حکومت ان حالات سے اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی انتقامی سیاست کوچھوڑناہوگا،آٹے چینی اوراشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربااضافے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اورفاقوں پرمجبورہیں،حکمران دعوے اوربیان بازی کی بجائے غریب اورمزدورافراد کے گھروں میں خصوصی پیکیج فراہم کرے تاکہ وہ اپنی اوراہلخانہ کی کفالت کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -