ٹائیگر فورس غیر ضروری،مسترد کرتے ہیں،پرویز ملک

ٹائیگر فورس غیر ضروری،مسترد کرتے ہیں،پرویز ملک

  

لاہو(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان کی مذمت اور اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سے بھاگے ترجمانوں کے جھوٹ بولنے سے پنجاب حکومت کی مجرمانہ نالائقی اور بے حسی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف اور ہمدردی کی ضرورت ہے نالائق حکمرانوں کی جانب سے بنائی گئی غیر ضروری ٹائیگر فورس کے قیام کو مسترد کرتے ہیں،شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے قوم کی قسمت سنواری۔

ی اور قوم کو ڈینگی جیسے موذی اور جان لیوا مچھر سے نجات دلائی یہی وجہ ہے کہ انہیں پنجاب اور پاکستان کے لوگ جانتے ہیں۔ پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن نالائق ترجمان جگت بازی میں مصروف ہیں۔ شہباز شریف کے ہر ضلع اور تحصیل میں بنائے ہسپتال آج کورونا کے خلاف جنگ کے مورچے بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں گلی محلے میں کوئی منہ نہیں لگاتا وہ آج ترجمان بن کر معزز عہدوں کے لئے گالی بن گئے ہیں۔ شہباز شریف کا بنایا پی کے ایل آئی نہ ہوتا تو کورونا سے مقابلہ کرنے کا کوئی ادارہ ہی موجود نہ ہوتا۔ شہباز شریف کے بنائے ہوئے کارڈیالوجی سینٹرز، یورالوجی سینٹرز اور نئی علاج گاہیں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -