روسی پارلیمان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزا کا بل منظور

روسی پارلیمان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزا کا بل منظور

  

ماسکو (اے پی پی) روسی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ایک قانونی بل منظور کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ حکومتی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سات برس تک کی جیل کی سزا اور دو ملین روبل تک جرمانہ بھی ہو سکتا ہے، یہ رقم 25 ہزار پانچ سو ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ اس بل کو قانون کا درجہ دینے کے لیے روسی پارلیمان کے ایوان بالا سے منظوری اور پھر صدر ولادیمیر پیوٹن کے دستخط لازمی ہوں گے۔ یہ بل ایک ایسے موقع پر منظور کیا گیا ہے جب ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2,337 ہو گئی ہے۔ روس کے قریب ایک درجن علاقوں نے لوگوں کو گھروں پر رہنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -