پٹرول کی قیمتوں پر بحث میں امریکا موزوں وقت پر شامل ہو گا، ٹرمپ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں کے گراوٹ کے حوالے سے روس اور سعودی عرب کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں وہ مناسب وقت پر شامل ہو سکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک اس پر بحث کر رہے ہیں اور اگر ضروری ہوا تو میں مناسب وقت پر اس میں شامل ہو جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ تیل کی قیمتوں کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے