اقوام متحدہ کی افغان تبازعے کے فریقین سے فائر بندی کی اپیل

  اقوام متحدہ کی افغان تبازعے کے فریقین سے فائر بندی کی اپیل

  

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افغان تنازعے کے فریقین سے جلد از جلد فائربندی کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جنگ بندی ہونے کی صورت میں ہی ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جا سکتی ہے۔افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ اقتدار کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ چند روز پہلے امریکا نے افغانستان کی مالی امداد واضح طور پر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ افغانستان میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -