چین کی ہنر مند افراد کے لئے ملازمتوں کی منصوبہ بندی

چین کی ہنر مند افراد کے لئے ملازمتوں کی منصوبہ بندی

  

ہائی کھو(شِنہوا)جنوبی چین کا جزیرے پر مشتمل صوبہ ہائی نان آزادانہ تجارتی بندر گاہ کی تعمیر کی خاطر عالمی ہنر مند افراد کے لئے 30ہزار سے زائد ملازمتیں پیش کرے گا، یہ بات مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی ان ملازمتوں کی پیشکش حکومت، پبلک سروس سیکٹر، سرکاری زیرانتظام اداروں اور نجی کاروباری اداروں کی جانب سے دی جائیگی جن میں جدید خدمات کی صنعت،سیاحت اور ہائی ٹیک صنعتوں کے شعبے شامل ان میں سے ایک ہزار 717 سینئر عہدے شامل ہے جن کی سالانہ تنخواہ 3لاکھ یوآن(تقریبا 42ہزار 301امریکی ڈالر)یا اس سے زائد جبکہ 59اعلی عہدے جن کی سالانہ تنخواہ کم ازکم 10 لاکھ یوآن ہو گی اور یہ زیادہ تر تعلیم، طبی علاج اور سیاحت کے شعبے کا احاطہ کریں ان بھرتیوں میں 4سو70 مواقع بین الاقوامی ہنر مند افراد کے لئے مختص ہوں گے جو کہ زیادہ تر غیر ملکی زبانوں کی تعلیم، ہوابازی کی صنعت اور ہوٹل مینجمنٹ پر مشتمل ہیں۔ان ملازمتوں کے لئے درخواستوں کا آغاز منگل سے ہوگا جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30اپریل مقرر کئی گئی ہے۔ہائی نان نے ایک پائلٹ آزادانہ تجارتی زون کی تعمیر کی اجازت حاصل کرلی ہے جو پورے جزیرے کا احاطہ کرے گا اور اس کا مقصد چینی خصوصیات کی حامل ایک آزادانہ تجارتی بندرگاہ کے قیام کی راہیں تلاش کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -