لیبیا کی باغی فوج نے 24گھنٹو ں کے دوران ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ مار گرایا

  لیبیا کی باغی فوج نے 24گھنٹو ں کے دوران ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ مار گرایا

  

طرابلس (این این آئی)لیبیا کی نیشنل آرمی نے بتایاہے کہ اس نیجنوبی طرابلس میں قصر بن غشیر کے علاقے میں ترکی کا ایک اور مسلح ڈورن طیارہ مار گریا ہے۔ 24 گھنٹے میں لیبی فوج کے حملے میں تباہ ہونے والا ترکی کا یہ دوسرا ڈرون طیارہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبی فوج کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ معیتیقہ فوجی اڈے سے ڑائے گئے اس ڈورن طیارے کے ذریعے نیشنل آرمی کی تنصیبات کو بنانا تھا مگر اسے کارروائی سے قبل ہی مار گرایا۔ یہ واقعہ جنوبی طرابلس میں گزشتہ روزسامنے آیا۔خیال رہے کہ لیبیا میں مصراتہ اور جنوبی شہر سرت میں نیشنل آرمی اور قومی وفاق حکومت کی وفادر ملیشیا کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ قومی وفاق حکومت کے حامی ترکی سے حاصل کردہ بھاری ہتھیار اور ڈرون طیاروں کا استعمال کرتی ہے۔چند روز قبل لیبی فوج نے تیونس کی سرحد کے قریب علاقوں زلیطن، جمیل، رقدالین، وادی زمزم، بوقرین اور الھشہ کے علاقوں کو قومی وفاق حکومت سے چھین لیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -