میر شکیل کی گرفتار ی قانون کے مطابق، درخواست ضمانت مستر د کی جائے، نیب کا ہائیکورٹ میں جواب داخل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی،میر شکیل الرحمن کی اہلیہ شاہینہ شکیل کی درخواست کا نیب نے 7صفحات پر مشتمل جواب لاہورہائی کورٹ میں داخل کروادیاہے،نیب کی طرف سے داخل کئے گے جواب میں کہا گیاہے کہ چیئرمین نیب نے قانون کے مطابق میر شکیل الرحمن، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی،قانون کے مطابق ہی میر شکیل الرحمن کے وارنٹ جاری کر کہ انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی، میر شکیل کی اہلیہ کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے،نیب نے میر شکیل کی گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق ان کاجسمانی ریمانڈ احتساب عدالت سے لیا، میر شکیل الرحمن اپنے جوابات سے نیب کو مطمئن نہیں کر سکے تھے،میر شکیل الرحمان نے نیب کو مطلوبہ ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا،میر شکیل الرحمن نے غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کروائی،نیب نے اختیارات کا بالکل ناجائز استعمال نہیں کیا،عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میر شکیل الرحمن کی رہائی سے متعلق درخواست خارج کی جائے۔
نیب،جواب