موسم گرما میں ماتحت عدالتوں کے اوقات کارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

  موسم گرما میں ماتحت عدالتوں کے اوقات کارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدموسم گرما میں ماتحت عدالتوں کے اوقات کارکی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن سیشن لاہور سمیت دیگر اضلاع کے ججوں کو موصول ہوگیاہے،اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز سے نافذ العمل ہو گا،نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما میں پنجاب کی سیشن اور سول عدالتیں صبح 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلی رہیں گی، موسم گرما میں جمعہ کے روز ماتحت عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے، ماتحت عدالتوں میں سوموار سے جمعرات کے دوران ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا۔

موسم گرما

مزید :

صفحہ آخر -