ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذکیخلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی

ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذکیخلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذکے خلاف دائردرخواست پر سماعت نہ ہوسکی،واضح رہے کہ کرونا خدشے کے باعث عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت نہیں ہورہی ہے،عدالت نے حکومت پنجاب، محکمہ صحت اوردیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے،مسٹر جسٹس مزمل اختر شبیر اگلی تاریخ پراس درخواست کی سماعت کریں گے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ خلاف آئین نافذ کیا،ایکٹ کے نفاذ سے شہریوں کو علاج معالجے کی سستی سہولیات نہیں مل سکیں گی،عدالت سے استدعاہے کہ ایم ٹی ایکٹ کوآئین کی بنیادی شقوں اوربنیادی حقوق کے خلاف قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

ایم ٹی آئی،ایکٹ

مزید :

صفحہ آخر -