مذہبی مسائل پراجتماعی موقف کی تشکیل کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کااجلاس آج طلب

مذہبی مسائل پراجتماعی موقف کی تشکیل کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کااجلاس آج ...

  

اسلام آباد (این این آئی) مذہبی مسال اور سوالات اور ملکی اجتماعی موقف کی تشکیل کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے آج کونسل کا اعلی سطحی اجلاس دوپہر2بجے طلب کرلیا،اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہو گا، اجلاس میں پانچ وقت نماز اور جمعہ کے اجتماعات کا انعقاد کوزیر بحث لایا جائیگا،کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آئمہ اور خطباء کے کردار، پیشگی زکوۃ کی ادائیگی اور کرونا وائرس کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوششوں کے تدارک جیسے موضوعات پر بحث کی جائے گی۔ کونسل کے فیصلوں سے میڈیا کو 3 اپریل کو آگاہ کیا جائے گا۔ احتیاطی تدابیر کے پیش نظرا س دوران کسی غیر متعلقہ فرد کو کونسل کے دفتر آنے کی اجازت نہیں ہو گی،اجلاس کی صدارت ڈاکٹر قبلہ ایازچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔

اسلامی نظریاتی کونسل

مزید :

صفحہ آخر -