اپوزیشن تنقید نہیں کرونا وبا ء سے نمٹنے کیلئے حکومت کیساتھ مل کر چکے: گورنر پنجاب

  اپوزیشن تنقید نہیں کرونا وبا ء سے نمٹنے کیلئے حکومت کیساتھ مل کر چکے: گورنر ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے فاطمہ جناح میڈ یکل یونیورسٹی لاہور میں کرونا ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کر دیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہم کرونا کیخلاف اپوزیشن کو بھی ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔کرونا کے سامنے پوری دنیا بے بس ہوچکی ہے کرونا سے نمٹنا آسان نہیں، امر یکہ کے حالا ت بھی دنیا کے سامنے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان روزانہ کی بنیادو پر کرونا معاملات کی مانٹیر نگ کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اور مخیر حضرات کرونا بحران سے بیروزگار ہو نیو ا لے افراد کوراشن کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کر یں۔گور نر پنجاب کا مزید کہنا تھا 19مارچ کو ہم نے یونیورسٹی آف لاہور میں پہلے ٹیلی میڈیسن سینٹر کی بنیاد رکھی اب الحمد اللہ یہ تعداد 22ہوچکی ہے، آئندہ چند روز میں ان ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی تعداد32کر دی جائیگی اور جہاں بھی ضرورت ہوگی وہا ں ہم ٹیلی میڈ یسن سینٹرز بنائیں گے، اب تک ان ٹیلی میڈیسن سینٹرز میں 45ہزار افراد ٹیلی کالز کے ذریعے ڈاکٹر ز سے رہنمائی حاصل کر چکے ہیں،جسکی وجہ سے ہسپتالوں میں رش میں نمایاں کمی ہوئی ہے کیونکہ عوام گھر و ں میں ہی بیٹھ کر 0304-1112101پر کرونا اور حفا ظتی تدابیر کے حوالے سے تمام معاملات اور رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔ یہ وقت اپوزیشن اور حکومت کا ایک دوسرے پر تنقید کا نہیں بلکہ سب کو ملکرساتھ چلنے کا ہے اسلئے کہتاہوں کرونا کیخلاف 22کروڑ پاکستانیوں کو متحد ہونا پڑ یگا، عوام کی حفاظت کیلئے حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔کرونا سے بچاؤ کیلئے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے روڈ میپ تیارکرلیا گیا ہے۔عوام ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے مستفید ہو کر ہسپتال جانے سے گریز کریں اور گھروں میں رہیں تاکہ ہم کرونا کی وباء کو شکست دے سکیں۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور فرنٹ لائن عملہ سب قوم کے ہیرو ہیں۔5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف ٹیلی میڈیسن سینٹرز کیلئے رضاکارانہ خدمات کیلئے پیش کر چکے ہیں۔ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عامرزمان خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں گور نر پنجاب چوہدری سرور کو ٹیلی میڈیسن سنٹر سے متعلق پر وائس چانسلر پروفیسر عامرزمان خان نے بریفنگ بھی دی۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -