وینٹی لیٹرز کے 3 ڈیزائن منظور، جلد ہسپتالوں میں آزمائش ہوگی، فواد چودھری

وینٹی لیٹرز کے 3 ڈیزائن منظور، جلد ہسپتالوں میں آزمائش ہوگی، فواد چودھری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر فواد چودھری نے قوم کو وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ حتمی منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4 ہسپتالوں میں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جو کرنا وائرس کیخلاف جنگ میں شامل ہیں، اس لیے پاکستان نے وائرس کا مقابلہ کرنے کیلیے ملک میں ہی وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پی ای سی کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے، جس میں سے تین منظور ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کیلیے تینوں ڈیزائن ڈریپ کو بھجوا دئیے ہیں، منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش چار ہسپتالوں میں کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جائے گی، مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت کئی گنا کم ہوگی۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -