اسلام آباد میں پہلا کرونا فری واک تھرو گیٹ نصب، مزید 20لگیں گے

  اسلام آباد میں پہلا کرونا فری واک تھرو گیٹ نصب، مزید 20لگیں گے

  

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں کرونا فری واک تھرو گیٹس لگانے کا آغاز ہوگیا پہلا کرونا فری گیٹ سبزی سبزی منڈی میں لگایا گیا ہے جس کا معاون خصوصی علی نواز اعوان نے افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ 4کروڑ کی لاگت سے بنے اس گیٹ سے ایک منٹ میں 80 لوگ گزر سکیں گے۔ گیٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کرونا یا کسی وائرس کا کیئریئر رکھتا ہے تو گیٹ میں سے گزرنے سے وہ ختم ہوجائے۔ اسلام آباد میں مزید ایسے 20 گیٹس لگائے جائیں گے۔کرونا وائرس کی وجہ سے ہمیں کچھ علاقوں میں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑا جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ اسلام آباد میں گھروں میں محصور لوگوں کے لئے راشن کا انتظام بھی شروع کر دیا۔ ہم نے کنٹرول پرائس پہ روزمرہ کا سامان مہیا کرنے کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ کرونا وائرس کو سنجیدہ لے رہے ہیں اور ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں کیوں کہ جو محدود ہے وہ محفوظ ہے۔

واک تھرو گیٹ

مزید :

صفحہ آخر -