کراچی،”را“ کے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر چھاپہ، اسلحہ، حساس نقشے برآمد

  کراچی،”را“ کے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر چھاپہ، اسلحہ، حساس نقشے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد، اہم تنصیبات کی تصا و یر، حساس نقشے اور چیک بکس بھی ملیں۔سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی یونیورسٹی کے ا یک دفتر پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک مشین گن، 2 پستول، بڑی مقدار میں گولیاں، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ قبضے میں لئے گئے سامان میں ملک کیخلاف ذہن سازی کا لٹریچر، ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر، نقشے اور چیک بکس بھی ملیں۔ ملزم ماجد نے اپلا ئیڈ اکنامکس ریسرچ سنٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا جو گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر بنایا گیا تھا۔کارروائی جی آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی، ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی جس سے پتہ چلا کہ ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کیلئے ہدایات ملتی تھیں، ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے ملزمان شاہد متحدہ، عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے۔ شہر میں ایس آئی یو، پولیس اور ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
نقشے برآمد

مزید :

صفحہ آخر -