یو بی ایل کو 2020میں پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دیدیا گیا

    یو بی ایل کو 2020میں پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دیدیا گیا

  

کراچی (خصوصی رپورٹ) یو بی ایل کو 2020 کیلئے پاکستان کا بہترین ڈیجیٹل بینک قرار دیدیا گیا ہے۔ یو بی ایل ملک کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ڈیجیٹل بینک ہے جس کے پاس اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کو تیز کرنے کے لئے ڈیجیٹل ڈیزائن کی لیب موجود ہے۔ جنوری 2020 میں یو بی ایل کے ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور اس کا ڈیجیٹل پورٹ فولیو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گیا ہے۔ یو بی ایل اپنے صارفین کو ایک ڈیجیٹل آن بورڈنگ پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین بینک کے ڈیجیٹل ایپ کو استعمال کرتے ہوئے گھروں میں اپنی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ یو بی ایل کے ہیڈ آف ڈیجیٹل بینکنگ شرجیل شاہد نے کہا ہے کہ ہمارے صارفین نے بینک کی ڈیجیٹلائزیشن کوششوں کو سراہا ہے جس کی وجہ سے ایک سال میں کاروبار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔جبکہ صدر اور سی ای او یو بی ایل سیما کامل نے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان میں ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے مالی خدمات کے دائرہ کار کو بڑھانے اور مقامی بینکاری کی صنعت میں جدت طرازی کرنے میں یو بی ایل کی شراکت کا ثبوت ہے۔

یو بی ایل

مزید :

صفحہ آخر -