سرکاری سکیم کے عازمین حج رقوم کی واپسی کیلئے درخواستیں دینے لگے

سرکاری سکیم کے عازمین حج رقوم کی واپسی کیلئے درخواستیں دینے لگے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کی وجہ سے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں دینے والے بھی خوف زدہ ہونے لگے۔سرکاری حج سکیم میں درخواستیں دینے والوں کی طرف سے رقوم واپس کرنے کی تحریری درخواستیں آنے لگیں، 100 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔وزارت مذہبی امور کی تصدیق۔ایسا ہر سال ہوتاہے وزارت کی وضاحت۔سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں نے رقوم کی واپسی کیلئے متعلقہ بنکوں سے بھی معلومات حاصل کرنا شروع کی ہوئیں ہیں بنک وزارت کی طرف سے پالیسی آنے جبکہ وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی طرف سے واضع پالیسی کے انتظار کا کہہ رہے ہیں۔

سرکاری سکیم

مزید :

صفحہ آخر -