آزمائش کی گھڑی میں قومی اتحاداشد ضروری، محمد علی درانی

  آزمائش کی گھڑی میں قومی اتحاداشد ضروری، محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اطلاعات ونشریات کے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ آزمائش کی گھڑی میں سب سے زیادہ قومی اتحاد کی ضرورت ہے، وزیراعظم اوران کے وزراء کے متضاد بیانات عوام میں بے چینی پیدا کررہے ہیں۔ایک بیان میں محمد علی درانی نے کہا کہ”عوامی مفاد میں لاک ڈاون ضرور ہونا چاہئے“ وزیر خارجہ کا بیان وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی نفی ہے یا پھرپارٹی کے وائس چیئرمین کا وزیراعظم کی حکمت عملی پر عدم اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کی بات مانیں یا وزیرخارجہ کی؟ جبکہ قوم کرونا وائرس سے مقابلے کی گھڑی میں وزیراعظم اور وزیر خارجہ میں اختلاف نہیں چاہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے مطابق لاک ڈاؤن غریبوں کے خلاف جبکہ وزیرخارجہ کے نزدیک حق میں ہے لہٰذا موجود صورتحال کے دوران قوم پریشانی میں مبتلا ہے کہ کون غریب دشمن ہے اور کون غریب دوست ہے؟۔
محمد علی درانی

مزید :

صفحہ آخر -