امریکا میں ماسک کی کمی، ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیدیا

امریکا میں ماسک کی کمی، ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیدیا

  

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دے دیا۔امریکا میں کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں اپنے قدم جما چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں فیس ماسک، سینی ٹائزرز، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی آلات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ماسک نہ ملنے کی صورت میں اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچنے کے لیے اسکارف بھی پہن سکتے ہیں۔ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا صرف مختصر عرصے کے لیے کرنا ہو گا۔اس سے قبل امریکی محکمہ صحت کے ترجمان کی جانب سے امریکیوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اس وقت تک فیس ماسک کا استعمال نہ کریں جب تک وہ بیمار نہ ہوں مگر اب وہ بھی کہہ رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیس ماسک پہنیں۔

ٹرمپ مشورہ

مزید :

صفحہ آخر -