پنجاب، غریب گھرانوں کو صحت، تعلیم کی سہولیات کیلئے 52800ملین کا منصوبہ تیار

پنجاب، غریب گھرانوں کو صحت، تعلیم کی سہولیات کیلئے 52800ملین کا منصوبہ تیار

  

اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، پنجاب کے11 اضلاع میں غریب اور مالی طور پر کمزور گھرانوں میں معیاری صحت، تعلیم کی سہولیات کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں صحت کے شعبے متعلق ”پنجاب ترقی انسانی وسائل“ میں سرمایہ کاری کے لئے 52800 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس کو حتمی منظوری کے لئے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے11 اضلاع میں غریب اور مالی طور پر کمزور گھرانوں میں معیاری صحت، تعلیم کی سہولیات کے علاوہ اور معاشرتی تحفظ کی سہولیات تک رسائی کو ممکن بنایا جائے گا۔

پنجاب،سہولیات

مزید :

صفحہ آخر -