پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن سے بندمزید انڈسٹریز کو چالو کرنے پر غور
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبہ بھرمیں عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے مزید انڈ سٹریز کو کام کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیاہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری سر گرمیوں کے اوقات کار 9 سے 5 بجے تک محدود کر دئیے گئے ہیں، تاہم اس دوران عوام کو کھانے پینے سمیت بنیادی اشیاء کی بروقت فراہمی اور لاک ڈاؤ ن سے متاثرہ مزدوروں کی آسانی کیلئے مزید انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلے 2200 انڈسٹریز کو کام کی اجازت دے رکھی ہے، مزید 50 متعلقہ انڈسٹریز کی فہرست تیار کرلی گئی،سیکرٹری انڈ سٹر یز کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے متعلقہ افسران کو بریفنگ تیار کرنے کا حکم دیدیا ہے، پنجاب حکومت کو بریفنگ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
پنجاب حکومت غور