پی کے ایل آئی میں زیرعلاج 4 چینی باشند ے کلیئر قرار، ڈسچارج کر دیا

پی کے ایل آئی میں زیرعلاج 4 چینی باشند ے کلیئر قرار، ڈسچارج کر دیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)خوف کی فضا میں اچھی خبر آنے لگی۔ کورونا وائرس کے مزید مریض صحت یاب ہونے لگے۔ پی کے ایل آئی میں زیرعلاج 4 چینی باشندوں کو کلیئر قرار دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پی کے ایل آئی میں 22 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔ تمام زیر علاج مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ امید ہے کہ چودہ روز مکمل ہونے کے بعد تمام مریضوں کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔خیال رہے صحت یاب ہونے والے چاروں چینی باشندوں کو کورونا وائرس کے شبے میں دو ہفتے پہلے سروسز ہسپتال لایا گیا تھا۔ کورونا کے ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد چاروں چینی باشندوں کو پی کے ایل آئی منتقل کیا گیا۔ پی کے ایل آئی میں چودہ دن قرنطینہ میں رکھنیاور تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد حالت بہتر ہونے پر ہستپال انتظامیہ کی جانب سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ دوسری جانب میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تازہ تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے 10 نئے مریضوں کوداخل کیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میو ہسپتال میں 81 تصدیق شدہ مریض زیر علاج ہیں۔ 9 تصدیق شدہ مریضوں کو پی کے ایل آئی اور سی ایم ایچ نیشنل ہسپتال ریفر کیا گیا۔ 7 تصدیق شدہ مریضوں کو حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ میو ہسپتال میں کورونا کے 3 کنفرم مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے 15 مشتبہ مریض بھی آئسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 192 کیس میو ہسپتال لائے گئے۔ 77 مریضوں کو رپورٹس مفنی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔اس حوالے سے سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ مشتبہ کنفرم مریضوں کو تمام علاج معالجہ و ادویات فرام کی جا رہی ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پی کے ایل آئی

مزید :

صفحہ آخر -